SPEECH MONTH OCTOBER FOR CLASS FIVE 2017

SPEECH MONTH OCTOBER FOR CLASS FIVE 2017 
جنابِ صدر محترم پرنسپل صاحب معزز اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السّلام علیکم!
مجھے آج جس موضوع پراظہارِ خیال کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے ’’اساتذہ کااحترام ‘‘
عزیز ساتھیو!
اساتذہ ہماری زندگی میں روحانی والدین کا درجہ رکھتے ہیں ۔اساتذہ بچوں کی روحانی پرورش کرتے ہیں ۔اساتذہ کا احترام معاشرے کے ہر فرد پر لازم ہے ۔حضرت علیؓ کا قول ہے :
(جس نے مجھے ایک لفظ بھی سکھایااس نے مجھے اپنا غلام بنا لیا ۔)
استاد وہ عظیم ہستی ہے جو انسان کو فرش سے عرش تک پہنچاتا ہے ۔دنیا میں کوئی بھی شخص اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے اساتذہ کا احترام کرنا نہ سیکھ لے ۔
یہ فیضا ن ِ نظرتھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی 
سکھائے کس نے اسماعیل ؑ کو آدابِ فرزندی 
والسّلام
شکریہ