SPEECH MONTH OCTOBER FOR CLASS FOUR 2017 

SPEECH MONTH OCTOBER FOR CLASS FOUR 2017 
کتنی محنتوں سے پہلا سبق پڑھایا 
میں کچھ نہ جانتا تھا سب کچھ مجھے سکھایا 
جناب ِ صدر محترم اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السّلام علیکم !
مجھے آج جس موضوع پر اظہارِ خیال کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے ’’ اساتذہ کا احترام ‘‘ 
عزیز ساتھیو! 
والدین بچے کی جسمانی پرورش کرتے ہیں جبکہ استاد بچے کی روحانی پرورش ہیں ۔اس لحاظ سے استاد کی اہمیت والدین سے کم نہیں ۔حضرت جبرائیل ؑ دنیا میں سب سے پہلے استاد بن کر آئے ۔آپ نے محمد ﷺ کو پڑھایا ’’پڑھ اپنے رب کے نام سے جس نے تجھے پیدا کیا۔‘‘
جناب ِ صدر ! 
استاد ہی قوم کے نو جوانوں کو علم و فنون سے آراستہ کرتا ہے ۔آپ ﷺ کا ارشاد ہے ۔ ’’ بے شک میں معلم بنا کر بھیجا گیا ہوں ۔‘‘
والدین کے بعد انسان کا سب سے بڑا محسن استاد ہے ۔
والسّلام 
شکریہ