SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS THREE 2017 

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS THREE 2017 

؂وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بر لانے والا 
محترم پرنسپل صاحب معزز اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السّلام علیکم!
مجھے آج جس موضوع پر اظہارِ خیال کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے ’’ حضرت محمد ﷺ ‘‘
عزیز ساتھیو! 
اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لیے دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی بھیجے مگر جو مقام و مرتبہ اللہ تعالی نے اپنے آخری نبی حضرت محمدﷺ کے دیا وہ آج تک دنیا میں کسی کو نہ ملا۔ہمارے پیارے نبی ﷺ 12ربیع الاول کو دنیا میں تشریف لائے ۔آپ ﷺ کے بعد اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا ۔ آپ کی سچائی اور ایمانداری کی وجہ سے آپکو صادق اور امین کا لقب ملا۔ آپ ﷺ معلمِ انسانیت ہیں ۔ 
جنابِ صدر ! 
ہمیں چاہیے کہ آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں ۔ 
؂ ہوئے عرش پر وہ رب سے ہم کلام 
ہزاروں درود ان پہ لاکھوں سلام 
والسّلام 
شکریہ