ماہانہ تقریر
تقریر کا موضوع
یوم آزادی
تقریر کلاس پنجم یوم آزادی خالد پیلک ہائی سکول
خدا کرے مری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے صدیوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو۔
محترم اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السلام علیکم !
میری آج کی تقریر کا عنوان ہے یوم آزادی 14 اگست 1947 ء ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب بے شمار قربانیوں کے بعد ہمیں ایک آزاد وطن پاکستان نصیب ہوا ۔ ہمارے بزرگوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانیں مال اور آرام و سکون سب کچھ قربان کر دیا۔
پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم جد وجہد کا نتیجہ ہے قائد اعظم کی دور اندیش قیادت علامہ اقبال کا خواب اور لاکھوں۔ مسلمانوں کی قربانیوں نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔
یوں دی آزادی کہ دنیا ہوئی حیران
اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان
ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے وطن سے۔ محبت کریں ایک اچھے اور ذمہ دار شہری بنیں اگر ہم سب اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں اور
اتحاد ایمان نظم وضبط کے سہنری اصولوں پر عمل کریں گے تو پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر سکے گا ۔
آخر میں اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن خوشحالی ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔ آمین ۔
ہم تو مٹ جائیں گے اے ارضِ وطن
تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک
پاکستان زندہ باد
والسلام شکریہ