A Name of quality Education
Khalid Public School
Khalid Public School A Name of quality Education

تقریر کلاس ون یوم آزادی

تقریر کلاس ون یوم آزادی
Monthly Speech

Speech Topic

 یوم آزادی

تقریر کلاس ون یوم آزادی خالد پبلک ہائی اسکول ہارون آباد


ہ خدا کرے میری ا رض پاک پر اترے

 وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو


معزز اساتذہ کرام اور میر کے عزیز ساتھیو! ا السلام  علیکم ! میری آج کی تقریر کا عنوان ہے یوم آزادی


14 اگست 1947 کو ہمارا ملک 


پاکستان آزاد ہوا یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں اور قائد اعظم کی قیادت کا نتیجہ ہے  اللہ تعالٰی سے دعا ہےہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے آمین


پاکستان زندہ باد

For Parents:
ماہانہ تقریر

تقریر کلاس دوم یوم آزادی

تقریر کلاس دوم یوم آزادی
تقریر کلاس دوم یوم آزادی 


 خدا کرے میری ارض پاک پر اترے 

وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو۔


معرز اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو ! السلام علیکم میری آج کی تقریر کا عنوان یوم آزادی 

 آج ہمارا ملک پاکستان 14 اگست 1947 کو ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں اور قائد اعظم کی قیادت کے نتیجے میں معرض وجود میں آیا۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔


اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمارا ملک ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔ آمین)

اے وطن تجھ سے محبت بے شمار کرتے ہیں۔

اے وطن تیری عظمت کو سلام کرتے ہیں

پاکستان زندہ باد


والسلام شکریہ

For Parents:

تقریر کلاس سوم یوم آزادی

تقریر کلاس سوم یوم آزادی
Monthly Speech

Speech Topic

تقریر کلاس سوم



ملی نہیں ہے ہمیں ارض پاک تحفے میں

 جو لاکھوں دیپ چلے تو یہ چراغ جلا 


معزز اساتذہ اور میرے عزیز ساتھیو! السلام علیکم ! میری آج کی تقریر کا عنوان ہے یوم آزادی 14 اگست 1947 کو ہمارا ملک پاکستان ہمارے بزرگوں کی جدو جہد اور قائد  اعظم کی  ان تھک محنت سے معرض وجود میں آیا 

 آزادی اللہ تعالٰی کی بہت بڑی نعمت ہے اور اس  کی قدر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے کی ۔ ہمیں چاہیے کہ  ہم اپنے وطن سے محبت کریںخوب محنت کریں دل لگا کر پڑھیں تاکہ اچھے شهری بن سکیں تا کہ پاکستان ترقی کر سکے ۔

 اللہ تعالٰی سے دعا ہے ہمارے پیارے پاکستان کو ہمیشہ


امن خوشحالی اور ترقی عطا فرمائے آمین نے

 اے وطن تجھ سے محبت بے شمار کرتے ہیں۔

 اے وطن تیری عظمت کو سلام کرتے ہیں۔


و اسلام شکریہ

For Parents:

تقریر کلاس چہارم یوم آزادی

تقریر کلاس چہارم یوم آزادی
Monthly Speech

Speech Topic

یوم آزادی 


ملی نہیں ہے یہ ارض پاک ہمیں تحفے میں

لاکھوں دیپ جلے ہیں تو یہ چراغ جلا

ہم تو مٹ جائیں گے اےارض وطن

 تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک

محترم اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السلام علیکم !


میری آج کی تقریر کا عنوان ہے یوم آزادی 14 اگست 1947 ء ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب بے شمار قربانیوں کے بعد ہمیں ایک آزاد وطن پاکستان نصیب ہوا ۔ ہمارے بزرگوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانیں مال اور آرام و سکون سب کچھ قربان کر دیا۔


پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم جد وجہد کا نتیجہ ہے قائد اعظم کی دور اندیش قیادت علامہ اقبال کا خواب اور لاکھوں۔ مسلمانوں کی قربانیوں نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔


یوں دی آزادی کہ دنیا ہوئی حیران 

اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان



آخر میں اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن خوشحالی ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔ آمین ۔


اے وطن تجھ سے محبت بے شمار کرتے ہیں

اے وطن تیری عظمت کو سلام کرتے ہیں

پاکستان زندہ باد

والسلام شکریہ

For Parents:

تقریر کلاس پنجم یوم آزادی

تقریر کلاس پنجم یوم آزادی

Monthly Speech

Speech Topic

یوم آزادی 


تقریر کلاس پنجم یوم آزادی خالد پیلک ہائی سکول

خدا کرے مری ارض پاک پر اترے 
وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
 یہاں جو پھول کھلے وہ کھلا رہے صدیوں

یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو۔

محترم اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السلام علیکم !

میری آج کی تقریر کا عنوان ہے یوم آزادی 14 اگست 1947 ء ہماری قومی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب بے شمار قربانیوں کے بعد ہمیں ایک آزاد وطن پاکستان نصیب ہوا ۔ ہمارے بزرگوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانیں مال اور آرام و سکون سب کچھ قربان کر دیا۔

پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی عظیم جد وجہد کا نتیجہ ہے قائد اعظم کی دور اندیش قیادت علامہ اقبال کا خواب اور لاکھوں۔ مسلمانوں کی قربانیوں نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔

یوں دی آزادی کہ دنیا ہوئی حیران 
اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے وطن سے۔ محبت کریں ایک اچھے اور ذمہ دار شہری بنیں اگر ہم سب اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کریں اور
 اتحاد ایمان نظم وضبط کے سہنری اصولوں پر عمل کریں گے تو پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر سکے گا ۔

آخر میں اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ ہمارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن خوشحالی ترقی اور استحکام عطا فرمائے۔ آمین ۔

ہم تو مٹ جائیں گے اے ارضِ وطن
 تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک
پاکستان زندہ باد
والسلام شکریہ
For Parents: