دعائیں، نماز اور ایمان
ہ کے ساتھ پڑھیں اور یاد کریں۔
Read and learn important daily Duas, Quranic supplications, prayer-related duas and articles of faith with easy Urdu translation.
عربی:
ثناء
سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلٰهَ غَيْرُكَ
ترجمہ:
اے اللہ! تو پاک ہے اپنی تعریفوں کے ساتھ، تیرا نام برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
عربی:
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
ترجمہ:
میں شیطان مردود کے شر سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتا ہوں۔
عربی:
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ:
اللہ تعالیٰ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بہت رحم کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔
عربی:
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ
الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ
صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
ترجمہ:
تمام تعریفیں اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔ بہت رحم کرنے والا، نہایت مہربان ہے۔ قیامت کے دن کا مالک ہے۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں سیدھا راستہ دکھا، ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا، نہ ان لوگوں کا جن پر غضب ہوا اور نہ گمراہوں کا۔
عربی:
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ
اللَّهُ الصَّمَدُ
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ
ترجمہ:
کہہ دیجئے! وہ اللہ ایک ہے۔ اللہ سب سے بے نیاز ہے۔ نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے، اور کوئی بھی اس کے برابر نہیں۔
عربی:
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ
ترجمہ:
میرا رب پاک ہے، جو بہت عظمت والا ہے۔
عربی:
سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ
رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ
ترجمہ:
اللہ تعالیٰ نے اس شخص کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی۔ اے ہمارے رب! تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں۔
عربی:
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى
ترجمہ:
میرا رب پاک ہے جو سب سے اعلیٰ ہے۔
عربی:
التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ،
السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ،
السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ،
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ،
وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
ترجمہ:
تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہیں۔ اے نبی ﷺ! آپ پر سلامتی ہو اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور برکتیں ہوں۔ ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے تمام نیک بندوں پر سلامتی ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں۔